ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:شریعت ِ اسلامی کےتحفظ کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں گے : رابطہ ملت کمیٹی کی پریس کانفرنس میں نبیرہ محتشم

بھٹکل:شریعت ِ اسلامی کےتحفظ کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں گے : رابطہ ملت کمیٹی کی پریس کانفرنس میں نبیرہ محتشم

Fri, 26 Jan 2018 20:55:44    S.O. News Service

بھٹکل:26/ جنوری (ایس اؤنیوز)مسلمان خواتین کے متعلق مگرمچھ کے آنسو بہانے والی مرکزی حکومت طلاقِ ثلاثہ پابندی قانون جاری کرتے ہوئے مسلم عورت اور اس کے خاندان کو سڑک پر لانے کی سازش رچے جانے کا بھٹکل رابطہ ملت کمیٹی شعبہ خواتین نے الزام لگاتے ہوئے طلاقِ ثلاثہ ممنوع قانون کے نفاذ کی سخت مخالفت کی۔

جمعرات کو نوائط کالونی میں واقع رابطہ سوسائٹی کے ہال میں مسلم خواتین میں تحفظ شریعت بیداری پروگرام منعقد کرنےکے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتےہوئے رابطہ ملت کمیٹی کی جنرل سکریٹری نبیرہ محتشم نے کہاکہ اسلامی شریعت ایک مکمل قانون ہے،مسلمان شریعت میں کسی قسم کی مداخلت کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، مرکزی حکومت زبردستی شریعت میں مداخلت کررہی ہے، مسلم خواتین اسلامی شریعت میں مکمل محفوظ ہیں، مرکزی حکومت کی بدنگاہی سے آج شریعت کو خطرہ ہونے کی بات کہی ۔

انہوں نے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ لوک سبھا میں پیش کیاگیا بل پوری طرح غیر سائنٹفک ہے، نام نہاد سکیولر پارٹیاں کی حمایت نے ہمیں دکھ پہنچایا ہے، راجیہ سبھا میں اس قانون کو منظور نہیں ہونے دیا جائے گا، ہم اپنی طاقت اور بساط سے زیادہ کوشش کرتے ہوئے اس قانون کو روکیں گے۔ انہوں نے بل مسودہ کی خامی پر واضح اشارہ کرتےہوئے کہاکہ مسلم عورت سے ہمدردی کے بہانے اس کے شوہر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر پورے خاندان کو سڑک پر لاکر کھڑا کرنےکی سازش ہے ، میں بھی ایک عورت ہوں عورتوں کو کن تکالیف اور مصیبتوں کا سامنا ہے ہمیں اس کا اچھی طرح احساس بھی ہے ، شادی عورت اور مرد کے درمیان ایک معاہدہ ہے ، صرف طلاق، طلاق، طلاق کے تین لفظوں کو معاہدہ کو ختم کرنا ممکن نہیں ہونےکی بات کہتے ہوئے کہاکہ قانون کو راجیہ سبھا میں روکنے کے لئے راجیہ سبھا کے تمام ممبران کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا اور آئندہ دنوں میں یہ جدوجہد مزید تیز تر کئے جانے کی بات کہی۔

طلاق مسئلے پر میڈیا کے رول پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کچھ میڈیا والے مسلمان علماء کو مذاکرے میں ان کی توہین کئے جانےکو ہم کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہاکہ ہندو آشرموں میں عورتوں پر ہونے والے جنسی ظلم و استحصال ، دلتوں پر ہونے والے حملے ، ہجومی تشدد، انسانوں کو زندہ جلانے والی جیسے کئی موضوعات ہیں جن پر مذاکرے کئےجاسکتے ہیں، اس کو نظرانداز کرتے ہوئے صرف مسلمانوں کونشانہ بنا کر ان کی بے عزتی ، توہین اور ان کے نجی معاملات کو کرید نے کو کبھی برداشت نہیں کرنےکی بات کہی۔

DSC_07881.JPG

پریس کانفرنس میں زرینہ کولا نے بات کرتےہوئے کہاکہ اسلامی قانون خواتین کو ہرطرح کی حفاظت اور سہولیات بخشی ہیں، کسی ایک بے عقلی کے تنازعہ پر حکومت اور میڈیا اتنا توجہ دینا اور قانون کے ذریعے اس کو روکنےکی کوشش کرنا قبول نہیں ہے۔ طلاق کے جو بھی مسائل ہیں اس کو شریعت کے ماہرین بخوبی حل کرتےہیں اور کرتے رہیں گے، جس عشرت جہاں نامی عورت کے نام پر واویلا مچایا گیاہے اس کو آج تک اس کے شوہر نے طلاق نہیں دی ہے، عشرت جہاں کا کچا چٹھا نکالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس عشرت جہاں کے پاس اخلاق نام کی کوئی چیز نہیں ہے، کسی غیر مرد کے ساتھ تعلقات قائم کرتے ہوئے اس کو اپنانےکے لئے کھیلا گیا یہ ایک ناٹک ہے۔ اس کے پیچھے اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنےکی دشمنانہ سازش ہونے کا الزام لگایا۔ رابطہ ملت کمیٹی کی صدر زینت آپا رکن الدین، ممبران صبیحہ کوڑافاروق وغیرہ موجود تھیں۔

DSC_0792.JPG


Share: